پنجاب حکومت کی ہدایات ‘ڈی سی او قصور سلمان غنی کی زیر نگرانی ضلع میں اینٹی ڈینگی ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا
بدھ 6 اپریل 2016 14:53
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈی سی او قصور سلمان غنی کی زیر نگرانی ضلع قصور میں اینٹی ڈینگی ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا ‘ضلع کونسل ہال میں ڈینگی آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈینیشن میاں بہزاد عادل ‘ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مسعود طارق ، ای ڈی او زراعت عبدالمقیت خاں ،ڈی ایچ او ڈاکٹر ناصر السلام خاں ، ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم ، ڈی او سوشل ویلفیئر عباد علی جتالہ ، لیڈی ہیلتھ ورکرز،ملازمین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی ۔
ضلع کونسل ہال میں ڈینگی آگاہی کے متعلق بینرز اور فلیکسز آویزاں کئے گئے تھے جن پر ڈینگی کو تلف کرنے کے متعلق مختلف پیغامات درج تھے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر انٹا مالوجسٹ نے ڈینگی بخاراسکی علامات ، بچاؤ اور علاج پر روشنی ڈالی ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمہ جات پچھلے سال کی طرح اس سال بھی اینٹی ڈینگی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔ تمام حاضرین سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول ‘دفتروں اور گھروں کو مکمل طور پر صاف رکھیں کیونکہ لاروا ہمارے ارد گرد کھڑے پانی میں پرورش پاتا ہے ہم سب نے ملکر ڈینگی کا خاتمہ کرنا ہے اور ڈینگی جیسے موذی مرض کو مات دینی ہے ۔
بعدازاں ایڈیشنل ڈسرکٹ کلکٹر محمد شاہد کی قیادت میں ضلع کونسل ہال سے کچہری تک ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام محکمہ جات کے افسران ‘ملازمین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے بھرپور شرکت کی ۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک محمد اسلم کی زیر قیادت انکے آفس میں ڈینگی آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام ملازمین ،معززین شہر اور دیگر نے شرکت کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ذراسی احتیاط اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا کر کے ڈینگی کا مکمل خاتمہ کر سکتے ہیں کیونکہ ڈینگی لاروا ہمارے ارد گرد کھڑے پانی میں پرورش پاتا ہے ۔ بعدازاں اینٹی ڈینگی واک انکے آفس سے قتل گڑھی چوک تک کی گئی جس میں تمام افسران اور ملازمین نے شرکت کی ۔مزید قومی خبریں
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.