جہلم ‘22 سالہ نوجوان دولہا نے سہاگ رات کو دلہن کے سامنے اپنے آپ کو فائرنگ کرکے خود کشی کرلی

بدھ 6 اپریل 2016 14:28

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) دینہ کے نواحی علاقہ پنڈروری کا 22 سالہ نوجوان دولہا نے سہاگ رات کو دلہن کے سامنے اپنے آپ کو فائرنگ کرکے خود کشی کرلی۔

(جاری ہے)

راجہ حسین کیانی جو پنڈروی تحصیل سوہاوہ تھانہ حسین دومیلی کی حدود میں شادی ماموں کی بیٹی نیلم سے ہوئی اور اسی روز سہاگ رات کو دولہا نے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ دولہا کے بھائی راجہ الفت نے انوسٹی گیشن سیل سرکل سوہاوہ کے انچارج انسپکٹر جواد انور کو درخواست دیتے ہوئے بیان میں کہا کہ مجھے میری بھابھی نے بتایا کہ حسنین کیانی نے اپنی کمزوری چھپاتے ہوئے اپنے آپ کو فائرنگ کرکے خود کشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ کی تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :