آٹھ کے مقام سے مظفر آباد جانے والی کار دریائے نیلم میں گرگئی ‘ ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

بدھ 6 اپریل 2016 14:28

آٹھمقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) آٹھ کے مقام سے مظفر آباد جانے والی کار دریائے نیلم میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وادی نیلم میں باڑہ کے قریب اٹھ سے مظفر آباد جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث دریائے نیلم میں گرگئی۔ حادثے کے فوری بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں تاہم ایک گھنٹے بعد امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور کار سوار افراد کو دریا سے باہر نکال لیا۔ کار اونچائی سے دریا میں گرنے کی وجہ سے کارسوار تمام 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا