انجینئرنگ یونیورسٹی نے بہاراورخزاں سمسٹرمیں ایک سال کی توسیع کردی

بدھ 6 اپریل 2016 14:09

پشاور ۔ 06 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء ) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور نے بہار 2016ء اور خزاں 2016سمسٹرمیں ایک سال کی توسیع کردی ہے‘ یہ توسیع ان طلباء کیلئے ہے جو ٹائم پورا ہونے کے باوجود مذکورہ سمسٹرمیں ایم ایس سی اور ایم ایس کی ڈگری مکمل نہیں کرسکے‘ اس بات کی منظوری انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے تدریسی ڈیپارٹمنٹس کے چیئرمینوں کی سفارشات پر دی۔