مظفرآباد‘ضلعی انتظامیکی غفلت او رلاپرواہی سال گزرنے کے قریب مختلف روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں کمی نہ کی

بدھ 6 اپریل 2016 14:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) ضلعی انتظامیکی غفلت او رلاپرواہی سال گزرنے کے قریب مختلف روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں کمی نہ کی چلہانہ 5کلو میٹر کا روپے وصول کیے جاتے ہیں مظفرآباد شہر کے اندر رکشہ ،سوزوکی ، ویگن اور بسوں کے من پسند ریٹس مسافروں اور ڈرائیوروں کے درمیان لڑائی جھگڑا روز کامعمول بن گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے دو مرتبہ ڈیزل ، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ اتھارٹی کرایوں میں کمی پر عمل درآمد نہ کرواسکی جبکہ اندرون شہر رکشہ اسٹاپ تو اسٹاپ 50روپے سوزوکی 10روپے راوالپنڈی ، میرپور، آٹھمقام ، نیلم ، لیپہ ،کیل، چناری، چکار، چکوٹھی روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ نے 120روپے لیٹر سے کم ہو کر 75روپے تک پہنچ چکا ہے مگر ٹرانسپورٹرز نے کرایوں مین کمی نہ کی جبکہ مظفرآباد سے چلہانہ کا 90روپے وصول کیے جاتے ہیں عوام علاقہ کا مطالبہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کرایوں میں کمی کا فوری نوٹس لیکر سرکاری ریٹ لسٹس کے مطابق کرایہ لینے کاحکم جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :