آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے نمائندوں /سینئر راہنماؤں کا اجلاس‘قراردادیں پیش

بدھ 6 اپریل 2016 14:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے نمائندوں /سینئر راہنماؤں کا اجلاس زیر صدارت سابق پریس سیکرٹری مظفرحسین منہاس منعقد ہوا۔اجلاس میں درج ذیل قرادادیں پیش ہو کر منظور ہوئیں۔اساتذہ آزاد کشمیر یہ نمائندہ اجلاس وزیراعظم پاکستان ،چیئرمین کشمیر کونسل سے مطالبہ کیاہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کے دفاترز کیلئے نئی عمارت عمیر کی جائے۔

موجودہ کرایہ پر لی گئی عمارت ناکامی ہونے کے علاوہ ماہانہ2لاکھ روپیہ کرایہ پر لی گئی ہے۔ اس سے کونسل کی مالی نقصان ہورہاہے 2نمائندگان اساتذہ آزاد کشمیر کا یہ اجلاس چیئرمین کشمیر کونسل اور وزیرامور کشمیر سے مطالبہ کرتا ہے کہ محکمہ حسابات اکاؤنٹس کی موجودہ عمارت جس کا ایک حصہ زلزلہ میں متاثر ہوا تھا حالیہ ابرشوں سے مزید متاثرہورہا ہے۔

(جاری ہے)

اور موجودہ عمارت دفاتر کی ضرورت پوری نہیں کرسکتی لہذا مزید عمارت تعمیر کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔3اساتذہ کا یہ اجلاس حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کرتا ہے کہ تنظیموں پر پابندی کا آرڈریننس فوری واپس لیا جائے۔4یہ نمائندہ اجلاس حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتا ہے کہ گزشتہ 6سال سے بند H.B.A فوری طور پر بحال کیا جائے اجلاس سے مظفر منہاس ، چوہدری نیاز ، ابرار خان، ابرار مغل، آصف خان، راجہ مجیب، ضیاء الحق اعوان، شیخ حنیف، صابر اعوان، چوہدری طارق اور دیگر نے بھی خطا ب کیا۔

متعلقہ عنوان :