کراچی ‘6 اضلاع میں پولیس کے سہولت مراکز کے قیام کا فیصلہ

بدھ 6 اپریل 2016 14:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) کراچی میں شہریوں کے لئے پولیس نے 6 اضلاع میں سہولت مراکز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی جی سندھ نے مراکز کے لئے 10 کروڑ روپے کی رقم بھی جاری کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے لئے پولیس نے سہولت مراکز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق شہر کے چھ اضلاع میں سہولت مراکز کے لئے سروے شروع کر دیا گیاہے جبکہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے مراکز کے لئے 10 کروڑ روپے کی رقم بھی جاری کر دی ہے۔

جدید طرز کے سہولت مراکز پر شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں گے۔ شہری شناختی کارڈ کی گمشدگی، پولیس کے کریکٹر سرٹیفکیٹ سمیت دیگر مسائل کے لئے ان سہولت مراکز سے رجوع کر سکیں گے۔ تمام مراکز پر کارپوریٹ سیکٹرز میں قائم سینٹرز جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :