کراچی ،این اے 245اورپی ایس 115میدان سج گیا،پولنگ کل ہوگی،رینجرزکو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے گئے

بدھ 6 اپریل 2016 14:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245اورصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115میں میدان سج گیاہے،پولنگ کل(جمعرات)ہوگی۔پر امن پولنگ کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے رینجرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے گئے۔ قومی اسمبلی کے 33 اور صوبائی اسمبلی کے 80 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دے دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی میں ضمنی الیکشن کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔7اپریل کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات رینجرز کو مجسٹریٹی اختیارات حاصل ہوں گےٍ رینجرزموقع پر ہی پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے والوں اور شرپسند عناصر کو سزا دے سکے گی ۔ڈیوٹی پر موجود 300 سے زائد پریزائڈنگ افسران کو بھی مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہوں گے پولیس ایکشن پلان کے مطابق قومی اسمبلی میں 4ہزار اور صوبائی اسمبلی میں ڈھائی ہزار اہلکار فرائض انجام دیں گےٍ قومی اسمبلی کے حلقہ 245 میں شارع نور جہاں اور کٹی پہاڑی کے اطراف قائم تمام پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس جبکہ عبداللہ شپ اونر گورنمنٹ کالج اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میں قائم پولنگ اسٹیشنز کو بھی حساس قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

ادھر صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس ایک سو پندرہ میں بریگیڈ تھانے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ فیروز آباد میں قائم 26 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیاٍ ۔صوبائی الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے دوران شکایتی سیل بھی قائم کردیا ہے شکایتی سیل میں قومی اسمبلی کے لیے وسیم اختر اور مظہر حسین جبکہ صوبائی اسمبلی کے شکایتی سیل کے انچارج عبدالحمید مغل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :