ایم کیو ایم کے باغی ارکان کے استعفے سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول، مزیدکارروائی کیلئے اسپیکرسندھ اسمبلی کے حوالے

بدھ 6 اپریل 2016 14:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے باغی دو ارکان سندھ اسمبلی افتخارعالم اورڈاکٹرصغیراحمد کے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے مذکورہ دونوں ارکان نے ایم کیو ایم کوچھوڑکر سابق سٹی ناظمٍ مصطفی کمال کی پارٹی پاک سر زمین میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔

(جاری ہے)

دونوں ارکان کے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے ہیں۔اس ضمن میں سندھ اسمبلی کے سیکرٹری عمرفاروق نے دونوں ارکان سندھ اسمبلی کے استعفوں کے موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ استعفے ا سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانیٍ کے حوالے کردیئے ہیں ۔دونوں ارکان کی اسمبلی رکنیت کے حوالے سے اسپیکرسندھ اسمبلی ضروری کارروائی کریں گے۔