لاہور چیمبر کا آٹھ رکنی وفد کل ترکی اور برطانیہ کے 9 روزہ دورے پر روانہ ہوگا

بدھ 6 اپریل 2016 13:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) لاہور چیمبر کا آٹھ رکنی وفد کل ( جمعرات ) کو ترکی اور برطانیہ کے 9 روزہ دورے پر روانہ ہوگاجس کا مقصد پاکستانی تاجروں کے لیے تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا جائزہ لینا ہے۔ وفد کی سربراہی خامس سعید بٹ کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں مختلف تجارتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد نے کہا ہے کہ تجارتی وفود کا تبادلہ بیرونی تجارت کے فروغ میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ اس سے تجارت و سرمایہ کے نئے مواقع اور مقامی مصنوعات کے لیے نئی بین الاقوامی منڈیاں ملتی ہیں جو برآمدات بڑھانے کے لیے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر برآمدات کے فروغ کے لیے کوششیں کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :