فی الحال ٹیسٹ اور ون ڈ ے کیلئے اہل نہیں : کرس گیل کا رواں سال کرکٹ نہ کھیلنے کا اعلان

بدھ 6 اپریل 2016 13:46

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر ،جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے رواں سال ویسٹ انڈیز کے لیے نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو کے دوران کرس گیل کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے رکن بننے اہل نہیں ہیں اس لیے شائقین کرکٹ انہیں اب اگلے سال ہی ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتا دیکھ سکیں گے۔ 36سالہ بلے باز نے اپنی ٹیم کی میچ فیس مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسے چیریٹی میں دے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :