ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ناکام
صرف 7ہزار6سو95 تاجروں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ایف بی آر کے 10 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
بدھ 6 اپریل 2016 13:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) لاہور سمیت ملک بھر میں ایمنسٹی اسکیم بالکل ناکام ہوگئی ہے ایف بی آر بہت کم تارجروں کو ٹیکس نیٹ میں لا سکا ، ٹیکس نیٹ نہ بڑھنے کی وجہ حکومت اور تاجربرادری میں ودہولڈنک ٹیکس کا تنازع ہے تاہم وفاقی حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی تاجروں نے دو ماہ میں 73 ارب روپے کا کالا دھن سفید کردیا اپوزیشن جماعتوں کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پرشدید تنقید، ایف بی آر سے بریفنگ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں تیسری مرتبہ توسیع کردی ہے۔ یکم فروری سے شروع ہونیوالی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے 31 مارچ تک سات ہزار چھ سو پچانوے تاجروں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں اور 73 ارب روپے سے زائد کا کالا دھن سفید کرا لیا ہے قومی خزانے کو صرف 73 کروڑ روپے کا ٹیکس موصول ہو سکا ہے۔(جاری ہے)
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 30 اپریل تک جاری رہے گی اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس ٹیکس دائرہ کار بڑھانے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت تاجروں کو ایک فیصد معمولی ٹیکس کے ذریعے 50 کروڑ روپے کا کالا دھن سفید کرنے کی اجازت دی گئی ہے ایف بی آر کے چیئرمین نثار خان نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت 10 لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا دعویٰ کیا تھا جو پورا نہیں ہوسکا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.