پانامہ لیکس، انکشافات کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

بدھ 6 اپریل 2016 13:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان کے موجودہ حکمران خاندان بارے پانامہ لیکس کے ذریعے منظر عام پر آنے والے انکشافات کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا فیصل چوک مال روڈ پر منعقد ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے کی قیادت پارٹی رہنما میجر(ر) سعید کررہے تھے مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ، بینرز اور پارٹی پرچموں کے ساتھ ساتھ پاکستان عوامی تحریک کے قائد پروفیسر ڈاکٹر علامہ طاہر ا لقادری کی تصاویر اٹھارکھی تھیں جن پر گو نواز گو حکمرانوں استعفی دو کے نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء نے گو نواز گو کے نعرے لگائے اوروزیراعظم سے اعلیٰ عدلیہ کے حاضر سرور خیموں پینل کے ذریعے پانامہ لیکس کے الزامات کی انکوائری کا مطالبہ کیا اور اس امر کا اظہار کیا کہ مذکورہ انکوائری کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے انکوائری ٹیم تشکیل دی جائے بعدازاں مظاہرین پر امن منتشر ہوگئے۔