لیسکو کمپنی کا بجلی چوروں کے خلاف گر ینڈ آپریشن جاری،”102 “ بجلی چوروں کے خلا ف مقدما ت درج

بدھ 6 اپریل 2016 13:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹوقیصرزمان کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

لے تفصیلات کے مطابق لیسکوکے تمام آپریشن سرکلز نایک ہفتہ کے دوران اپنے ایریازمیں بجلی چوروں کے خلاف بھرپورکاروائی کی اورترمیم شدہ الیکٹریسٹی ایکٹ کے سیکشن462-J،462-I،462-M کے تحت بجلی چوروں کے خلاف مجموعی طورپر102ایف آئی آردرج کروائیں اور لاکھوں یونٹس کے ڈیٹکشن بل چارج کیے۔لیسکوچیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف آپریشن میں کوئی کسراُٹھا نہ رکھی جائے گی تاکہ لیسکوسے بجلی چوری کا مکمل طورپرخاتمہ کیاجاسکے اورعام صارف پراس کا بوجھ منتقل نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :