وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 اپریل 2016 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اپریل 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا پانچواں اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، مشیر قومی سلامتی اور وفاقی وزرا سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک میں جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ ملکی سلامتی اور سرحدی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اس اجلاس میں غیر ملکیوں خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں پر اظہار تشویش کے ساتھ ساتھ سرحدی سکیورٹی بالخصوص افغانستان اور بھارت کے ساتھ ملحقہ سرحد کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کرنے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

جب کہ ملک میں غیر ملکی ایجنسیوں کی مداخلت اور غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کو عالمی سطح پر اٹھانے ر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزارت دفاع کی جانب سے امریکہ ست ایف 16 طیاروں کی خریداری کے معاملے پر تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں امریکا میں ہونے والی جوہری سلامتی کانفرنس پر بھی بات چیت ہوئی اور پاکستان کے نیوکلئیر اثاثے محفوظ ہونے کا خیر مقدم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :