میانوالی: ٹریفک کے المناک حادثے میں18افراد جاں بحق ،20 شدید زخمی

بدھ 6 اپریل 2016 13:35

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) میانوالی ایم ایم روڈ پر ہرنوالی کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں 18افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 20افراد شدید زخمی ہو گئے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ، واقعہ کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم ایم روڈ پر ہرنوالی کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانیوالی اے سی ٹائم بس مخالف سمت سے آنیوالے ٹرالر سے خوفناک طریقے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 6افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ12نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا ۔

واقعہ کے بعد پولیس ، امدادی ٹیمیں اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو میانوالی ہسپتال منتقل کیا ۔جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :