پرامن خطہ ایشیا ء کے لئے صحافی بھی متحرک

پاکستان کا 15 رکنی صحافتی وفد امن کا پیغام لے کر کل بھارت روانہ ہو گا

بدھ 6 اپریل 2016 13:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) پرامن خطہ ایشیا ء کے لئے صحافی بھی متحرک ہو گئے ہیں ۔ پاکستان کا 15 رکنی صحافتی وفد امن کا پیغام لے کرکل جمعرات بھارت روانہ ہو گا۔ امن سے متعلق کانفرنس میں چھ ممال کے صحافی وفود شرکت کریں گے ۔ تفصیل کے مطابق ایشیاء خطہ کو درپیش دہشت گردی کے مسائل سے نکالنے کے لئے صحافی برادری بھی میدان میں کود آئی ۔

(جاری ہے)

صحافتی پیشہ وارانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ ایشیاء کے مختلف ممال میں پریس کانفرنسوں کے ذریعے امن سے متعلق پیغام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آن لائن ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے جانے والا 15 رکنی وفد صحافتی وفد آج بھارت روانہ ہو گا جہاں وہ بھارت کے شہر چندیگڑ میں پانچ دنوں پر محیط ایک کانفرنس میں شرکت رہے گی۔ کانفرنس میں امن سے متعلق صحافتی اقدامات و تجاویز پر غور کیا جائے گا اور جنوبی ایشیاء کے خطہ سمیت اس امن کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے کے لئے بھی حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :