مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی ، فرضی جھڑپ میں فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو شہید کر دیا

بدھ 6 اپریل 2016 13:34

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو شہید کر دیا میڈیا رپورٹ کے مطابق لالپورہ کے علاقہ شیخپورہ میں بھارتی فوجیوں نے نامعلوم مسلح افراد کے ساتھ فرضی جھڑپ میں اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے ایک نوجوان کو شہید کر دیا فائرنگ کے بعد بھارتی فوجیوں نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔