پاناما لیکس پرحکومتی حکمت عملی طے کرنے کے لئے وفاقی وزارت قانون میں اہم اجلاس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 6 اپریل 2016 13:31

پاناما لیکس پرحکومتی حکمت عملی طے کرنے کے لئے وفاقی وزارت قانون میں ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اپریل۔2016ء) پاناما لیکس پرحکومتی حکمت عملی طے کرنے کے لئے وفاقی وزارت قانون میں اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں پاناما لیکس کی جانب سے کئے جانے والے انکشافات کے حوالے سے مستقبل کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں وزیر قانون زاہد حامد کے علاوہ قانونی ماہرین نے شرکت کی اور پاناما لیکس کی جانب سے کئے جانےو الے انکشافات پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر اعظم کی جانب سے پاناما لیکس کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر بھی غور کیا گیا اور اس کمیشن کیلئے منتخب کئے جانے والے ججوں کے ناموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزارت قانون نے فیصلہ کیا کہ اس کی جانب سے ایک نام وزیر اعظم کو منظوری کیلئے بھجوایا جائے گا اور اس کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اجلاس کے شرکا نے جوڈیشل کمیشن کے قواعد و ضوابط پر بھی غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :