معروف مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے نیشنل فٹبال لیگ کے مقابلوں کو آن لائن نشر کرنے کا معاہدہ کرلیا

بدھ 6 اپریل 2016 13:27

معروف مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے نیشنل فٹبال لیگ کے مقابلوں کو آن ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) معروف مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے نیشنل فٹبال لیگ کے مقابلوں کو آن لائن نشر کرنے کا معاہدہ کرلیا ‘ مقصد کیلئے ٹوئٹر نے نشریاتی حقوق جیتنے کیلئے متعدد کمپنیوں کے ہمراہ بولی لگائی تھی جن میں ورائزن کمیونیکیشنز، یاہو اور ایمازون شامل ہیں ‘فیس بک گذشتہ ہفتے بولی لگانے کے عمل سے نکل گیا تھا۔

(جاری ہے)

نیشنل فٹبال لیگ کے کمشنر روجر گوڈل نے ٹوئٹر کے ہمراہ ہونے والے معاہدے کی تصدیق کی تاہم ٹوئٹر نے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔واضح رہے کہ نیشنل فٹبال لیگ نے گذشتہ برس ٹوئٹر کے ساتھ اپنے مداحوں کو ویڈیوز دکھانے کیلئے کئی سالوں پر مشتمل ایک معاہدہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :