قومی جوڈو ٹیم ازبکستان میں آئندہ ماہ ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

بدھ 6 اپریل 2016 13:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) قومی جوڈوٹیم ازبکستان میں آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی ایشین سینئر جوڈو چیمپن شپ میں شرکت کریگی ‘ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق چیمپئن شپ14 سے 17 اپریل تک ازبکستان کے شہر تاشقند میں کھیلی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 3 قومی کھلاڑی جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کیلئے ازبکستان پہنچ چکے ہیں اور وہاں پر قومی کھلاڑیوں نے تربیت کا آعاز کر دیاشاہ حسین شاہ ترکی میں منعقدہ گرینڈ پری میں شرکت کے بعد براہ راست ازبکستان پہنچ گئے ‘ انہوں نے کہا کہ سمیع اللہ، قیصر خان آفریدی اور شاہ حسین شاہ ازبکستان میں ایونٹ سے قبل تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس چیمپئن شپ میں شاہ حسین شاہ میڈل جیت لیتا ہے تو ان کی عالمی رینکنگ میں بہتری آئے گی جو برازیل میں ہونے والے اولمپک گیمز میں کوالیفائی کرنے کیلئے مدد گار ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :