اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کل آسٹریلیا اور بھار ت ‘ نیوزی لینڈ اور کینیڈا ‘ جاپان اور ملائیشیا کی ٹیمیںآ منے سامنے ہونگی

بدھ 6 اپریل 2016 13:26

ایپوہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) 25 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کل جمعرات آسٹریلیا اور بھار ت ‘ نیوزی لینڈ اور کینیڈا ‘ جاپان اور ملائیشیا کی ٹیمیںآ منے سامنے ہونگی تفصیلات کے مطابق (آج )جمعرات کو تین میچ کھیلے جائینگے ‘ پہلا میچ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمون کے درمیان کھیلا جائیگا ‘دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے درمیان ہوگا ‘ تیسرا میچ میں جاپان کا ملائیشیا کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی ‘ٹورنامنٹ میں 8 اپریل کو آرام کا دن ہوگا ‘9 اپریل کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے ‘ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے مد مقابل ہوگی ‘جاپان کا مقابلہ کینیڈا اور ملائیشیا کا آسٹریلیا سے ہوگا ‘10 اپریل کو پاکستان اور آسٹریلیا، جاپان اور نیوزی لینڈ، بھارت اور کینیڈا مد مقابل ہوں گے ‘ 11 اپریل کو آرام کا دن ہوگا ‘ 12 اپریل کو پاکستان اور روایتی حریت بھارت آمنے سامنے ہوں گے ‘آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور ملائیشیا کا کینیڈا سے ہوگا۔

(جاری ہے)

13 اپریل کو پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا ، بھارت کا نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا جاپان سے ہوگا۔ 14 اپریل کو آرام کا دن ہو گا ‘ 15 اپریل کو آخری تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا مقابلہ جاپان، کینیڈا کا آسٹریلیا اور بھارت کا ملائیشیا سے ہوگا ‘ ایونٹ کا فائنل 16 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :