پاکستان اور افغانستان کے درمیان پھلوں کی تجارت میں اضافہ

بدھ 6 اپریل 2016 13:26

کراچی ، کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء)پاکستان اور افغانستان میں پھلوں کی تجارت دوگنی ہوگئی۔ پاکستان سے افغانستان کو پھلوں کی برآمدات ایک سو چھیانوے ہزار میٹرک ٹن تک پہنچ گئی۔پاکستان سے افغانستان کو پھلوں کی برآمدات میں ایک سو اڑسٹھ فیصد کا اضافہ ہوگیا۔ رواں مالی سال کے دوران افغانستان کو ایک سو چھیانوے ہزار میٹرک ٹن پھل طور خم کے راستے افغانستان برآمد کیے گئے۔

(جاری ہے)

رواں سال افغانستان کو چھالیس ہزار میٹرک ٹن کیلا برآمد کیا گیا۔ایک طرف جہاں افغانستان کو برآمد بڑھیں وہیں درآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک سال کے دوران افغانستان سے گیارہ ارب روپے مالیت کے پھل درآمد کیے گئے۔ افغانستان سے انار کی درآمد بھی آٹھ ہزار سے بڑھ کر گیارہ ہزار میٹرک ٹن پہنچ گئی۔ پھلوں کی درآمد پر ایک ارب اسی کروڑ روپے پر درآمدی ڈیوٹی ادا کی گئی۔