پیپسی پی سی بی سٹار انڈر 16 ٹورنامنٹ کیلئے راولپنڈی ریجن کے ٹرائلز کل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونگے

بدھ 6 اپریل 2016 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) پیپسی پی سی بی سٹار انڈر 16 ٹورنامنٹ کیلئے راولپنڈی ریجن کے ٹرائلز کل جمعرات سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوں گے۔ ٹرائلز کیلئے پی سی بی نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں فرخ زمان، شیراز خالد اور بلال احمد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفید کٹ میں صبح 9 بجے گراؤنڈ میں رپورٹ کریں۔ پی سی بی کے مطابق ستمبر 1999ء کے بعد پیدا ہونے والے لڑکے ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے اور ان کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فارم (ب)، سکول سرٹیفیکیٹ اور والد کے شناختی کارڈ کے ہمراہ گراؤنڈ میں آئیں۔