پی سی بی کا ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے عہدے کیلئے سابق کرکٹر مدثر نذر سے رابطہ

بدھ 6 اپریل 2016 13:22

پی سی بی کا ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے عہدے کیلئے سابق کرکٹر مدثر ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6اپریل2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر سے رابطہ کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 60سالہ مدثر نذر اس وقت آئی سی سی اکیڈمی سے وابستہ ہیں تاہم ان دنوں وہ چھٹیوں پر کینیا میں موجود ہیں اور اگلے 10سے 15روز میں واپسی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرکے جواب دیں گے ، مدثر نذر کی جانب سے معذرت کیے جانے کے صورت میں کرکٹ بورڈ کسی اور سابق ٹیسٹ کرکٹر سے یہ عہدہ سنبھالنے کے لیے رابطہ کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :