کلائیولائیڈ نے ٹیم کی کامیابی پر جشن مشہور ہونے والے گیت چیمپئن پر ڈانس کر کے منایا

بدھ 6 اپریل 2016 13:11

بارباڈوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق چپمئن کپتان کلائیولائیڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ان کی ٹیم کی کامیابی پر جشن مشہور ہونے والے گیت 'چمپین' پر ڈانس کر کے منایا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کلائیولائیڈ کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو جاری کی جس میں سابق چمپیئن کپتان شرماتے ہوئے ڈانس کرتے ہوئے نظر آئے۔

ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں دوسری دفعہ چمپیئن کا اعزاز حاصل کرنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ویسٹ انڈیز کو 1975 اور 1979 میں ون ڈے چمپیئن بنانے اور 1983 کے ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچانے والے کپتان سے ڈانس کی فرمائش کی جس کو انھوں نے شرماتے ہوئے پورا کیا۔71 سالہ کلائیولائیڈ کا کہنا تھا کہ وہ اکیلے ڈانس نہیں کرسکتے تاہم کھلاڑیوں کے اصرار پر وہ ڈانس کرنے پر مجبور ہوئے۔