اسکواش کے سنہرے دور کی واپسی کیلئے کراچی میں ا سکواش میلہ

بدھ 6 اپریل 2016 13:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء)پاکستان میں اسکواش کے سنہرے دور کی واپسی کے لیے کراچی میں کوششوں کا آغازہوگیا ، گلاس کورٹ پرہونیو الے نمائشی میچوں میں عبدالمالک، مہران جاوید اورزہاب خان نے کامیابی حاصل کرلی۔پاکستان اسکواش فیڈریشن اور پاکستان ایئرفورس کے تعاون سے پی اے ایف میوزیم میں اسکواش میلہ لگ گیا۔

(جاری ہے)

خصوصی گلاس کورٹ پرعبدالمالک نے منصور زمان کو تین ایک گیم سے شکست دی۔

مہران جاوید نے کاشف آصف کو مات دی۔ جبکہ زہاب خان نے نورالہدی کو ہراکر کامیابی حاصل کی۔ کھلاڑیوں نے ایونٹ کو زبردست قراردیا۔پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر رضی نواب کا کہنا تھا کہ وہ کھیل کو مقبول بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔پاکستان اور مصر کے ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز چھ اور سات اپریل کو کھیلی جائے گی۔