نواز شریف نے جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا،زعیم قادری

بدھ 6 اپریل 2016 13:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلندکر دیا ،قوم نے ایسے وزیر اعظم کو منتخب کیا جو الزام لگنے پر خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں۔جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو نواز شریف نے دفن کر دیا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ذات پر کسی قسم کا الزام نہیں ہے تاہم ان پر تنقید کرنے والے اپنی گریبان میں جھانکیں ، وزیر اعظم نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کر دیا۔

زعیم قادری نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ”ماؤس کنگ“ ہیں، پانامالیکس سے متعلق کمیشن بنانے پر غور کیا جا رہا ہے اور اگر کسی کے پاس پاناما لیکس الزامات کے حوالے سے شواہد یا دلائل ہیں تو وہ کمیشن کے سامنے پیش کرے، حکومت کمیشن کے فیصلے کو من و عن قبول کرے گی۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بعض رہنما پاناما لیکس پر بہت شور رکر رہے ہیں اور کمیشن کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تاہم ان کی تنقید بلاجواز ہے۔جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو نواز شریف نے دفن کر دیا ، پاکستانی عوام نے نواز شریف کو تیسری بار وزیر اعظم چنا ہے