سپریم کورٹ نے وکلاء کو فوجی عدالتوں کی کارروائی کے ریکارڈ تک رسائی دیدی

بدھ 6 اپریل 2016 13:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ دس مجرموں کے وکلاء کو فوجی عدالتوں کی کارروائی کے ریکارڈ تک رسائی دیتے ہوئے کیس کی سماعت اپریل کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی ۔ بدھ کے روز چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ مجرموں کی جانب سے عاصمہ جہانگیر اور دیگر وکلاء پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے وکلاء کو فوجی عدالتوں کی کارروائی کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وکلاء اگلے ہفتے اٹارنی جنرل آفس میں فوجی عدالتوں کے ریکارڈکا جائزہ لیں تاہم ریکارڈ کی تصاویر یا نوٹس بنانے سے گریز کیا جائے ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ یہ ایک احساس معاملہ ہے پروسیڈنگ ریکارڈ سے متعلق معلومات اپنے ساتھی وکلاء سے بھی شیئر نہ کی جائیں عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ریکارڈ میں موجود احساس مواد کو الگ کردیں عدالت نے کیس کی مزید سماعت اپریل کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :