آزادکشمیر : لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کار دریائے نیلم میں جاگری،4افراد جاں بحق ،ایک زخمی

بدھ 6 اپریل 2016 13:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) آزاد کشمیر باڑیاں کے مقام پر ایک گاڑی دریائے نیلم میں جا گری ،4افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی کو بچا لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایک کار باڑیاں کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دریائے نیلم میں جاگری ۔

(جاری ہے)

گاڑی کے گرنے کے فوری بعد مقامی لوگوں اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دریائے میں گرنے والی گاڑی کی تلاش شروع کردی ، امدادی ٹیموں نے سخت تگ و دو کے بعد چار افراد کی لاشیں گاڑی سے باہر نکالیں جبکہ ایک زخمی کو بھی ریسکیو کیا گیا ۔

عینی شاہدین کے مطابق کار آزاد کشمیر سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آرہی تھی جس میں پانچ افراد سوار تھے ۔پولیس کے مطابق واقعہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے ہونیوالی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پیش آیا ، تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :