راہداری منصوبوں سے پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا ، نواز شریف

بدھ 6 اپریل 2016 12:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری بہت بڑا اور جامع منصوبہ ہے اقتصادی راہداری منصوبوں سے پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہہو جائے گا منصوبے سے معاشی ترقی ہو گی غربت اور بے روزگاری کم ہوجائے گی ۔ اقتصادی راہداری کی بنیاد رکھنے پر چینی قیادت کا تعاون قابل تعریف ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے رکن ژانگ چن زیان کو ملاقات کے دوران کیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبو ں میں تعاون دوستی کی بنیاد ہے چین پاکستان کے ساتھ سیکورٹی ، تجارت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون کر رہا ہے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعاون موجود ہے علاقائی ا ور عالمی امور پر دونوں ملکوں کا موقف یکساں ہے پاکستان اور چین کا مستقبل ایک دوسرے سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے بہت بڑا اور جامع ہے پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستان میں خوشحالی اور عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا اقتصادی راہداری سے ملک میں صنعتیں ترقی کریں گی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر منصوبے پر پیشرفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں ۔

(جاری ہے)

اقتصادی رہداری کی بنیاد رکھنے پر چینی قیادت کا تعاون حاصل ہے اس موقع پر چین کی پارٹی کے رکن نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں کی نمایاں تبدیلی آ رہی ہے ہمیں یقین ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کر دیں ۔ چینی رکن نے مزید کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وزیر اعظم پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں پاکستان کی موجودہ حکومت کی کارکردگی سے چینی قیادت متاثر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :