کراچی، این اے 245 اور پی ایس 115 میں ضمنی الیکشن کل ہو گا

بدھ 6 اپریل 2016 12:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) کراچی میں این اے 245 اور پی ایس 115 کے ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کل جمعرا ت کو ہو گی۔این اے 245 اور پی ایس 115 کے 7 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جاری انتخابی مہم اختتام پذیر ہو گئی۔ این اے 245 سے ایم کیو ایم کے کمال ملک، پی ٹی آئی کے امجد اللہ اور پیپلز پارٹی کے شاہد حسین سمیت 15امیدوار مدمقابل ہیں۔

(جاری ہے)

اس حلقے سے اے پی ایم ایل کے امیدوار نوید بوہری ایم کیو ایم کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔ این اے 245 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ ہے۔ ضمنی الیکشن کیلئے 227 پولنگ اسٹیشنز اور 796 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115 سے ایم کیو ایم کے فیصل رفیق، پی ٹی آئی کے امجد حامد اور پیپلز پارٹی کے سعید چاولہ سمیت 14 امیدوار میدان میں ہیں۔ حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہیں۔ دونوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :