کراچی: گلشن معمار میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 2 دہشت گرد ہلاک

بدھ 6 اپریل 2016 12:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں کاونٹر ٹیرزڈیپارٹمنٹ سے مقابلے میں تخریب کاری کی پچیس سے زائد وارداتوں میں ملوث داعش کے دو دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے دستی بم، کلاشنکوف اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔گلشن معمار میں سی ٹی ڈی ٹو پولیس نے حساس ادارے کی نشاندہی پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سی ٹی ڈی ٹو جنید شیخ کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں القاعدہ اور داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد عبداللہ اور مجاہد مارے گئے۔ ہلاک دہشتگرد داعش کے اہم کمانڈر تھے۔ دہشتگردوں کے قبضے دستی بم، کلاشنکوف اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ایس ایس پی جنید شیخ کا کہنا ہے کہ ہلاک دونوں دہشتگرد پہلے کالعدم تحریک طالبان سوات کے لیے کام کرتے تھے۔ ہلاک دہشتگردوں کے 2 ساتھی فرار ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ہلاک دہشتگرد شہر میں داعش کا نیٹ ورک مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :