جناح ہسپتال میں زیر علاج خاتون نے خودکشی کر لی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 6 اپریل 2016 12:33

جناح ہسپتال میں زیر علاج خاتون نے خودکشی کر لی

لاہور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اپریل۔2016ء) جناح ہسپتال میں زیر علاج خاتون نے خودکشی کر لی ہے ، تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج خاتون میڈیکل وارڈ نمبر 3 میں زیر علاج تھی اور چند روز سے اس کا علاج کیا جا رہا تھا۔بدھ کی صبح اچانک اس نے وارڈ کی کھڑکی کھول کر چھلانگ لگا دی۔

(جاری ہے)

مرنے والی خاتون کے بیٹے کے مطابق وہ شدید ذہنی دباﺅ کا شکار تھی جس کی وجہ سے اس کی ذہنی حالت شدید متاثر تھی ، خاتون نے میڈیکل وارڈ کی کھڑکی کھولی اور چوتھی منزل سے نیچے چھلانگ لگا دی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ہسپتال کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے ضروری کارروائی کے بعد خاتون کی لاش مردہ خانے منتقل کردی ، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :