بیورو کریسی حکمرانوں کے سامنے میرٹ کی پامالی پر ڈٹ جائے‘ عدالت اسے تحفظ دے گی۔چیف جسٹس آزادکشمیر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 6 اپریل 2016 12:23

بیورو کریسی حکمرانوں کے سامنے میرٹ کی پامالی پر ڈٹ جائے‘ عدالت اسے ..

مظفر آباد (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اپریل۔2016ء) آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اعظم خان نے کہا ہے کہ بیورو کریسی حکمرانوں کے سامنے میرٹ کی پامالی پر ڈٹ جائیں تو عدالت انہیں تحفظ دے گی۔ مظفر آباد میں آزاد کشمیر سپریم کورٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اعظم خان نے کہا کہ بار ، بینچ اور حکومتی اداروں کے مشترکہ تعاون سے ہی علاقے میں میرٹ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بیورو کریسی پر واضح کیا کہ وہ آئین و قانون کے خلاف احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے میرٹ کی بالادستی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں پنجاب و دیگر صوبوں کی نسبت انصاف کی فراہمی آسان اور کم وقت میں ممکن بنائی جا رہی ہے۔ چیف جسٹس اعظم خان نے سپریم کورٹ کے دیگر جج صاحبان جسٹس ابراہیم ضیائ ، جسٹس مسعود اے شیخ اور وکلاءکے ہمراہ سپریم کورٹ کی نئی تعمیر کی گئی عمارت کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :