قومی جوڈو ٹیم ازبکستان میں آئندہ ماہ ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

بدھ 6 اپریل 2016 12:22

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) قومی جوڈوٹیم ازبکستان میں آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق چیمپئن شپ14 سے 17 اپریل تک ازبکستان کے شہر تاشقند میں کھیلی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 3 قومی کھلاڑی جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کیلئے ازبکستان پہنچ چکے ہیں اور وہاں پر قومی کھلاڑیوں نے تربیت کا آعاز بھی کر دیا ہے۔

شاہ حسین شاہ ترکی میں منعقدہ گرینڈ پری میں شرکت کے بعد براہ راست ازبکستان پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمیع اللہ، قیصر خان آفریدی اور شاہ حسین شاہ ازبکستان میں ایونٹ سے قبل تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس چیمپئن شپ میں شاہ حسین شاہ میڈل جیت لیتا ہے تو ان کی عالمی رینکنگ میں بہتری آئے گی جو برازیل میں ہونے والے اولمپک گیمز میں کوالیفائی کرنے کیلئے مدد گار ثابت ہوگی۔