وطن کوامن کا گہوارہ بنانے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں گے‘ ملک رشیداحمدخاں

بدھ 6 اپریل 2016 12:20

قصور۔6 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء )اپنے پاک وطن کوامن وسکون کا گہوارہ بنانے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں گے‘ پوری قوم متحدہوکر حکومت اورپاک فوج کے ہمراہ دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے اور انہیں کیفرکردار تک پہنچارہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے کہا کہ دہشتگردوں کا سکولوں اور پارکوں پرحملہ بزدلانہ کارروائی ہے ،معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے معافی کے مستحق نہیں۔