سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کل مزید تین میچ کھیلے جائینگے

بدھ 6 اپریل 2016 12:19

ایپوہ ۔ 06 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) 25 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ جمعرات کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں میزبان ملائیشیاء سمیت 7 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جاپان، نیوزی لینڈ اور کینیڈا شامل ہیں۔ پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

ایونٹ میں آج تین میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمون کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے درمیان ہوگا جبکہ تیسرا میچ میں جاپان کا ملائیشیا کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔ ٹورنامنٹ میں 8 اپریل کو آرام کا دن ہوگا۔ 9 اپریل کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گئے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے مد مقابل ہوگی، جاپان کا مقابلہ کینیڈا اور ملائیشیا کا آسٹریلیا سے ہوگا۔

10 اپریل کو پاکستان اور آسٹریلیا، جاپان اور نیوزی لینڈ، بھارت اور کینیڈا مد مقابل ہوں گے۔ 11 اپریل کو آرام کا دن ہوگا ۔ 12 اپریل کو پاکستان اور روایتی حریت بھارت آمنے سامنے ہوں گے ۔ اسی روز آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور ملائیشیا کا کینیڈا سے ہوگا۔ 13 اپریل کو پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا ، بھارت کا نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا جاپان سے ہوگا۔ 14 اپریل کو آرام کا دن ہو گا۔ 15 اپریل کو آخری تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا مقابلہ جاپان، کینیڈا کا آسٹریلیا اور بھارت کا ملائیشیا سے ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل 16 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم منگل کو آسٹریلیا سے وارم اپ میچ کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :