پانامہ لیکس : پاکستانی سیاستدانوں کی نیب سے تحقیقات کرانے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 6 اپریل 2016 12:17

پانامہ لیکس : پاکستانی سیاستدانوں کی نیب سے تحقیقات کرانے کے لئے ہائی ..

لاہور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اپریل۔2016ء) پانامہ لیکس میں شامل پاکستانی سیاستدانوں کی نیب سے تحقیقات کرانے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ پانامہ لیکس کے مطابق وزیراعظم اور ان کے خاندانوں غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ ریٹائرجج سے معاملے کی تحقیقات کرانا وزیر اعظم اور ان کے خاندان کو کلین چٹ دینے کے مترادف ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سارے معاملے کی تحقیقات نیب سے کروائی جائیں اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ ملوث سیاستدانوں کو نااہل قرار دے۔

متعلقہ عنوان :