سعودی عرب میں تارکین وطن کی مستقل رہائش کے معاملے پر غور شروع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 اپریل 2016 12:07

سعودی عرب میں تارکین وطن کی مستقل رہائش کے معاملے پر غور شروع

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اپریل 2016ء) : سعودی عرب نے ملک میں تارکین وطن کی مستقل رہائش کے معاملے پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے تیل کے علاوہ آمدن کو فروغ دینے کے لیے نئے مالی اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کے لیے گرین کارڈ سسٹم متعارف کروانے سے قومی معیشت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

تاہم اس فیصلے اور اقدام کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ۔ لیکن ایک اندازے کے مطابق سعودی عرب میں کُل آبادی کا ایک چوتھائی غیر ملکیوں پر مشتمل ہے۔ نئے کی جانے والی اصلاحات اور اقدامات ملک کے لیے تیل کے علاوہ ریوینیو کو مزید فروغ دینے کے لیے کارآمد ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

جبکہ اس پر عملدر آمد کر کے 2020تک ہر سال ملکی معیشت میںسو بلین ڈالر کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

شہزادہ محمد کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات بڑے پیمانے پر تشکیل دئے گئے پروگرامز پر مشتمل ہے۔ جس کا مقصد آمدن پیدا کرنے والے سیکٹرزکی تشکیل نو ہے۔ جبکہ امریکی طرز کے اس گرین کارڈ سسٹم کے ذریعے سبسڈی کی تشکیل نو کے لیے بھی مددگار ثابت ہوں گے۔ اپنے انٹرویو میں شہزادہ محمد نے ملک میں تیل سے حاصل ہونے والی آمدن پر انحصار کو کم کرنے اور تیل کے علاوہ حاصل کی گئی آمدن کو تقویت دینے کے لیے امید کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :