لاہور ہائیکورٹ نے پانامہ لیکس کی روشنی میں منی لانڈرنگ کرنے,,اثاثے چھپانے پر وزیر اعظم میاں نواز شریف,,,حسین نواز,,حسن نواز,,مریم نواز اور رحمن ملک کو نااہل قرار دینے اور معانلے کی تحقیقات کے لئے دائر درخواست پر رجسٹرار ہائیکورٹ آفس کی جانب سے عائد اعتراض ختم کر دیا.

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 6 اپریل 2016 11:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اپریل۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی.تحریک انصاف کےرہنماء گوہر نواز سندھو نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم ان کے بیٹوں اور بیٹی نے اپنے اثاثے چھپائے,,,,غیر قانونی طور پر رقم بیرون ملک منتقل کی اور قوم سے غلط بیانی کی.

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے ذاتی حیثیت میں یہ اقدام کیا لہذا عدالت انہیں نااہل قرار دے اور رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض ختم کرئے.درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پانامہ لیکس کے معاملے کی شفاف تحقیقات کے لئے بھی احکامات صادر کرئے.جبکہ حسین نواز,,,حسن نواز ,,,مریم نواز اور رحمن ملک کو اانتخابات کے لئے نااہل قرار دیا جائے.