ایم کیو ایم کے مزید دو ارکان کے استعفے سندھ اسمبلی کو موصول

بدھ 6 اپریل 2016 11:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اپریل۔2016ء ) ایم کیو ایم کے دو ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ کو ارسال کردیئے ۔ استعفے ارسال کرنے والوں میں افتخار عالم اور ڈاکٹر صغیر کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اراکین نے ایم کیو ایم سے ناطہ توڑ کر مصطفیٰ کمال کی پارٹی پاک سر زمین میں شمولیت اختیار کرلی تھی ، دونوں اراکین کے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے جہاں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی دونوں اراکین کی اسمبلی رکنیت کے حوالے سے ضروری کارروائی کریں گے۔