لاہور، سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں 6 دہشت گرد ہلاک،4تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار
بدھ 6 اپریل 2016 11:40
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اپریل۔2016ء ) لاہور کے نواحی علاقے سعید چوک میں سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں چھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے،سانحہ گلشن اقبال کے بعد شہر میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد11 ہو گئی ۔ کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر شیرا کوٹ کے علاقے میں دریا کے کنارے واقع کچی آبادی میں چھاپہ مارا۔ سی ٹی ڈی ریڈ کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔
جوابی فائرنگ میں چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ انکے چار ساتھی اندھیرے کا فائڈہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے۔(جاری ہے)
دہشت گردوں کے قبضے سے پانچ کلو دھماکہ خیز مواد، دو کلاشنکوف، چار پستول، چار ڈیٹونیٹر، تین موٹر سایئکلیں اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مبینہ مقابلہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب لاہور کے قریب سگیاں پل کے قریب ہوا جہاں مبینہ شدت پسندوں کی ٹھکانے پر موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس نے طلعت پارک، کچی آبادی شیراکوٹ لاہور میں چھاپہ مارا۔ ترجمان کے مطابق ٹھکانے پر موجود نو سے دس شدت پسندوں کو ہتھیار پھینک کر خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا گیا لیکن شدت پسندوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں چھ شدت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ تین سے چار شدت پسند تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ہلاک مشتبہ دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے استاد اسلم گروپ سے تھا جو لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معروف شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مطابق ہلاک ملزموں کی شناخت ابھی باقی ہے۔ ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے شدت پسندوں کی تلاش جاری ہے۔ 27 مارچ کو لاہور کے گلشن اقبال پارک میں دھماکے کے بعد لاہور میں یہ دوسرا پولیس مقابلہ ہے اس سے قبل رائے ونڈ روڈ کے علاقے ایل ڈی اے ایونیو میں سی آئی اے پولیس نے ایک مقابلہ میں پانچ مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.