کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے 2پولیس اہلکارجا ں بحق

بدھ 6 اپریل 2016 11:08

کوئٹہ ۔05اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس افسرسمیت دواہلکارجاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے جیوکلی میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹرداؤدخان اورکانسٹیبل حاجی محمدعارف جاں بحق ہوگئے جبکہ مسلح افراد موقع واردات سے فرارہوگئے۔ پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کرلاشوں کوبی ایم سی ہسپتال منتقل کردیاجہاں ضروری کارروائی کے بعدلاشوں کو ورثاء کے حوالے کردی۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بند ی کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :