پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے 12 اپریل کوگوادر میں قومی سمینار کا انعقاد کیاجارہاہے جس میں مختلف ممالک کے سفیر اورپاکستان بھرسے اقتصادی ماہرین شرکت کرینگے ، نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں مخلوط صوبائی حکومت نے 100 دنوں میں اپنے اہداف میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہے ،ترجمان حکومت بلوچستان انوارالحق کاکڑ کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 6 اپریل 2016 11:07

کوئٹہ۔05اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) ترجمان حکومت بلوچستان انوارالحق کاکڑ نے کہاہے کہ حکومت مذاکرات کیلئے سنجید ہ ہے خان آف قلات میر سلمان داؤد احمد زئی بلوچ اورپشتونوں قبائل میں سیاسی وقبائلی حیثیت رکھتے والے قابل قدر شخصیت ہے خان آف قلات جب بھی وطن واپس آئے تو انکا بھرپوراستقبال کرینگے ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ہمارے درمیان ہونگے جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے 12 اپریل کوگوادر میں قومی سمینار کا انعقاد کیاجارہاہے جس میں مختلف ممالک کے سفیر اورپاکستان بھرسے اقتصادی ماہرین شرکت کرینگے ۔

ان خیالات اظہارانہوں نے منگل کو نواب ثنا ء اللہ زہری کی سربراہی میں بننے والی مخلوط صوبائی حکومت کے 100 دن پورے ہونے کے بعد حکومتی کارکردگی کے بارے میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انوارالحق کاکڑنے کہاکہ نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں مخلوط صوبائی حکومت نے 100 دنوں میں اپنے اہداف میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہے جن میں کوئٹہ میں صاف پانی کی فراہمی ،بلدتی ااداروں کواختیارات کی منتقلی ماس ٹرانزٹ ٹرین سسٹم کے منصوبے کااعلان بس اڈوں کو ہزارگنجی منتقل کرنے ،تعلیمی اورسہولیات میں اضافہ ،سٹرکوں اورپلوں کی تعمیر بلوچستان سپورٹس فیسٹیول کاانعقاد ،سبزل روڈ پرواٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کی فعالی اور بلوچستان یونیورسٹی میں واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کیلئے منصوبے کی منظوری اور خاران میں کیڈٹ کالج کاقیام اوربلوچستان اتھارٹی کی منظوری ۔

نسٹ یونیورسٹی کا کوئٹہ میں کیمپس بنانے کیلئے زمین مختص کرے اوردل کے امراض کیلئے ہسپتال بنانے کے متعلق زمین کی فراہمی شامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے منصب سنبھالاتو کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی لہراٹھی تاہم قانون نافذکرنے والے اوراداروں کی مؤثر کاروائیوں اورعوام کے تعاون سے امن وامان کاقیام ممکن ہوسکا۔

انوارالحق کاکڑنے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی طرف سے کوئٹہ کی ترقی کیلئے فراہم کئے گئے 5 ارب روپے کے کوئٹہ ترقیاتی پیکج کے تحت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک کے نظام میں بہتری انڈر پاسسز پارکنگ پلازہ اورفلائی اوروز کی تعمیر کی منصوبہ بندی شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یوم پاکستان کے موقع پرپہلی مرتبہ بلوچستان کے 50 سے زائد شہریوں اوردیہاتوں میں تقریباًت کاانعقاد کوئٹہ شہرکی صفائی کیلئے 5کروڑ کی خطیررقم کااجراء سبی ،ہرنائی ،ریلوے لائن کی بحالی کے اہم منصوبے پرعمل درآمد کاآغاز ،سی پیک کے تحت وفاقی حکومت کے تعاون سے تربت ہوشاب سیکشن ایم 8- کاافتتاح ،عوامی شکایات سے آگاہی اورانکے فوری ازالے کیلئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں شکایات سیل کاقیام اورگوادر کو پینے کے پانی کی کمی کے سنگین ِبحران سے نمٹنے کیلئے نتیجہ خیزاقدامات اور20 لاکھ گیلن روز انہ صاف پانی کی فراہمی کے ڈی سیلینیشن پلانٹ کا آغاز ،سبی میلے میں بلدیاتی کنویشن کاکامیاب انعقاد ،پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظرمیں بلوچستان کی ترقی استحکام کے حوالے سے کوئٹہ میں دوروزہ قومی سمینار کاانعقاد اورکوئٹہ کی خوبصورتی کی بحالی اوربہتری کیلئے ماسٹرپلان کی تیاری جیسے اقدامات نواب ثناء اللہ خان زہری کی کارکردگی کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔