وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی کچھی کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

بدھ 6 اپریل 2016 11:06

کوئٹہ۔05اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کچھی کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ میں ٹرین مسافروں کے جانی ومالی نقصانات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریلوے لائنوں کی حفاظت کے لئے اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے وزیر اعلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے عناصر کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا اور واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا وزیراعلی نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے جبکہ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے وزیراعلی نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کے خاندانوں کے لئے 10لاکھ روپے ، شدید زخمیوں کے لئے5لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کے لئے 50ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :