تعلیمی ترقی کے بغیر ترقی یافتہ بلوچستان کا خواب پورا نہیں ہوسکتا ،عوامی نیشنل پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی کا طلباء و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب

بدھ 6 اپریل 2016 11:05

کوئٹہ۔05اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تعلیمی ترقی کے بغیر ترقی یافتہ بلوچستان کا خواب پورا نہیں ہوسکتا ۔ 21ویں صدی کے چیلنجوں کا مقابلہ دی نالج ریزیڈنشل سکول جیسی جدید اور معیاری تعلیمی اداروں کے قیام ہی سے ممکن ہو سکتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان سے جہالت کے اندھیروں کے خاتمے کیلئے دی نالج ریزیڈنشل سکول میں زیر تعلیم ہونہار و ذہن طالب علموں کی بھر پور سرپرستی کی جائے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے منگل کو دی نالج ریزیڈنشل عالمو چوک میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پرداخلہ لینے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تقریب سے دی نالج سکولزبلوچستان کے ڈائریکٹر عبدالمتین اخونزادہ ، میر محمد عاصم سنجرانی، ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئر مین عبدالمالک صالح بلوچ اور رشید خان ناصر نے بھی خطاب کیا جبکہ طلباء و طالبات نے خاکے، ٹیبلو ، اور ملی نغمے پیش کئے ، انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ علم کے حصول سے ہی بلوچستان میں نفرتوں کا خاتمہ اور امن و خوشحالی آئے گی انہوں نے طالب علموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ والدین اور اساتذہ کا احترام و عزت کریں اور صرف ڈگری لینے کی بجائے تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی سوچ میں بھی تبدیلی لائے جبکہ اساتذہ کرام بچوں کو تعلیم دینے کے ساتھ ان کے اخلاق و کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دی نالج سکولز بلوچستان کے ڈائریکٹر عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ تعلیم کے حصول کے بغیر کوئی بھی قوم یا صوبہ ترقی کی منزل طے نہیں کرسکتے دی نالج سکولز معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں ہمیں والدین کی تعاون اور اپنے طالب علموں کی مسلسل محنت کی بدولت کامل یقین ہے کہ 2016دی نالج سکولز کے کامیابی و کامرانی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :