لاہور: سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں6 دہشتگر د ہلاک‘تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معروف شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ترجمان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 6 اپریل 2016 09:51

لاہور: سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں6 دہشتگر د ہلاک‘تعلق کالعدم تحریک ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اپریل۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں6 دہشتگروں ہلاک ہوگئے ہیں۔پنجاب پولیس کے شعبہ انسداد ہدشت گردی(سی ٹی ڈی) کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقابلہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب لاہور کے قریب سگیاں پل کے قریب ہوا جہاں دہشت گردوں کی ایک ٹھکانے پر موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس نے طلعت پارک، کچی آبادی شیراکوٹ لاہور میں چھاپہ مارا۔

ترجمان کے مطابق ٹھکانے پر موجود 9 سے10 دہشت گردوںکو ہتھیار پھینک کر خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا گیا لیکن انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں6 دہشت گردمارے گئے جبکہ دیگر تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ہلاک مشتبہ دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے استاد اسلم گروپ سے ہے جو لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معروف شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مطابق ہلاک ملزموں کی شناخت ابھی باقی ہے جبکہ فرار ہونے والے شدت پسندوں کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ 27 مارچ کو گلشن اقبال پارک میں دھماکے کے بعد لاہور میں یہ دوسرا پولیس مقابلہ ہے اس سے قبل رائے ونڈ روڈ کے علاقے ایل ڈی اے ایونیو میں سی آئی اے پولیس کے ساتھ مقابلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 5 کلو دھماکہ خیز مواد، 2 کلاشنکوف، 4 پستول، 4 ڈیٹونیٹر، 3 موٹر سایئکلیں اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :