سکیورٹی فورسز کاشہبازگڑھی مہاجرکیمپ میں آپریشن،17افغانی سمیت96مشتبہ افرادگرفتار

منگل 5 اپریل 2016 22:55

چ مردان ۔ 05 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء )پاک فوج اور مردان پولیس نے SP آپریشن مردان شفیع اللہ گنڈاپور کی نگرانی میں اور ڈی ایس پی رورل سرکل اختراز خان کی قیادت میں تھانہ شہباز گڑھی کی حدود میں واقع افغان مہاجر کیمپ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

جسمیں پاک فوج کے جوانوں کے علاوہ مردان پولیس کی نفری ایلیٹ فورس،ATS سکواڈ،RRF سکواڈ،بم ڈسپوزل سکواڈ،ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ ،سپیشل برانچ اور لیڈیز پولیس نے بھی بھر پور کاروائیاں کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے330ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے۔

اس دوران17 غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین سمیت96 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے۔31 موٹر سائیکل مشتبہ سرقہ قبضہ پولیس کئے گئے ۔جبکہ 04 کلاشنکوف،03 کلاکوف ،08 شارٹ گن ،14 عدد پستول اور 255 مختلف بور کے کارتوس اور ایک کلو منشیات بھی برآمد کی گئی۔ایس پی آپریشن مردان شفیع اللہ گنڈا پور نے کہا کہ قیام امن اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے اسی طرح کے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری رہینگے یہ سرچ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کیلئے ہے ،شریف عوام کو تنگ نہیں کیا جائے گا عوام الناس اس سلسلے میں پولیس کیساتھ تعاون جاری رکھیں۔