مانسہرہ ، خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ،دو نوجوان بھائی قتل

چار افراد کیخلاف مقدمہ درج ،دو گرفتار، دو فرار

منگل 5 اپریل 2016 22:10

بفہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 اپریل۔2016ء) ضلع مانسہرہ کے علاقے پلھڑا میں خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ،دو نوجوان بھائی قتل ، چار افراد کیخلاف مقدمہ درج دو گرفتار دو فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ضلع مانسہرہ کے نواحی تھانہ پلھہڑا میں دو حقیقی بھائی خاندانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے شمریز قائم پسران غلام حیدر و گھر کے پاس تھے کے لیاقت جاوید زمان فقیر محمد نے آتشیں اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کرکے دونوں بھائیوں کو ابدی نیند سلا دیا ارتکاب جرم کے بعد ملزمان فرار ہوگئے پولیس کی بروقت کارروائی سے فقیر محمد بدری زمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے دیگر دو کی تلاش جاری ہے نعشوں کا پوسٹمارم کرکے ورثاء کے حوالے کردی گئیں

متعلقہ عنوان :